Tuesday, 10 September 2013
Monday, 9 September 2013
اسمارٹ فونز کا ڈیٹا امریکی خفیہ ایجنسی کی پہنچ میں
آئی فونز، بلیک بیری اور انڈروائڈ فونز کیلئےمخصوص ٹیمیں بنائی گئی تھیں
ڈیٹا میں صارف کے کانٹیکٹ نمبرزاورایس ایم ایس کی معلومات شامل
برلن(آن لائن)جرمن جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ
امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) تمام نمایاں اسمارٹ فونز میں
موجود ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔جریدے ڈر سپیگل کے مطابق این ایس اے
اور برطانوی ایجنسی جی ایس ایچ کیو کی اہم دستاویزات کے مطالعے سے معلوم
ہوتا ہے کہ دونوں ایجنسیوں نے آئی فونز، بلیک بیری اور انڈروائڈ فونز میں
موجود حفاظتی اقدامات کا توڑ نکالنے کے لیے مخصوص ٹیمیں بنائی تھیں۔اس ڈیٹا
میں صارف کے کانٹیکٹ نمبرز، کال لسٹ، ایس ایم ایس، نوٹس اور لوکیشن کی
معلومات شامل ہیں ،ان دستاویزات سے یہ نہیں معلوم ہوتا کہ آیا این ایس اے
اسمارٹ فونز صارفین کی بڑی تعداد کی خفیہ نگرانی کر رہی ہے یا نہیں۔اتوار
کو شائع ہونے والی اس رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آخر کس طرح یہ
اہم دستاویزات جریدے کے ہاتھ لگیں۔اس رپورٹ کے لکھاریوں میں امریکی فلم ساز
لارا پوئٹراس بھی شامل ہیں جن کے ایڈورڈ سنوڈن سے قریبی روابط تھے۔
بغیر زمین کے تازہ پھل اْگائیں
اب رہائشی رقبے میں کمی ہوگئیہے، ترقی یافتہ شہروں میں لوگ
تنگ اپارٹمنٹس ہی میں رہتے ہیں، اس کے باوجود کاشتکاری اور باغبانی تو
انسانی جین میں شامل ہے، وہ تازہ سبزیاں بھی کھانا چاہتے ہیں، اس مقصد کے
لیے بل فیکٹر نے ایک ایسا پلانٹر بنایا ہے جو کم جگہ گھیرتا ہے، اسے
بالکونی میں لٹکایا جاسکتا ہے، اس میں آپ ٹماٹر ہو یا چیری کچھ بھی کاشت
کرسکتے ہیں۔ پودا مکمل ہونے میں ایک ماہ لے گا اورپھر ایک ماہ بعد آپ کو
پھل مل جائے گا، یہ پلانٹر 19 ڈالر میں دستیاب ہے۔
ایک منٹ تک کی گفتگو ریکارڈ کرنیوالی انوکھی بریسلٹ تیار
گزرا ہوا وقت تو واپس نہیں آ سکتا تاہم کہے گئے الفاظ دوبارہ ضرور سنے جا سکتے ہیں،امریکہ میں ایک ایسی بریسلٹ تیار کر لی گئی ہے
نیو یارک(دنیا نیوز) جو ایک منٹ تک کی باتیں ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کیچر نامی اس ڈیوائس کو دو امریکی نوجوانوں مائیک اور میتھیونے تیار کیا ہے جنکاکہنا ہے کہ بظاہر عام سی نظر آنیوالی یہ بریسلٹ محض انگلی کی جنبش سے باتوں کو ریکارڈ کرنا شروع کر دیتی ہے اور اس میں ایک منٹ تک ریکارڈنگ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ، اس بریسلٹ کو پہننے والا کسی بھی شخص کی باتیں ریکارڈ کر سکتا ہے جسے بعد میں موبائل فونز سے اسے بھیج کر حیران بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ بریسلٹ یادوں کو محفوظ بنانے کا بھی ایک ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے ، اس بریسلٹ کو اگلے برس تک مارکیٹ میں متعارف کرا دیا جائیگا اور اسکی قیمت ممکنہ طور پر 75ڈالر تک ہو گی۔
Sunday, 8 September 2013
Thursday, 5 September 2013
Subscribe to:
Posts (Atom)