Monday, 9 September 2013

اسمارٹ فونز کا ڈیٹا امریکی خفیہ ایجنسی کی پہنچ میں

 
 
آئی فونز، بلیک بیری اور انڈروائڈ فونز کیلئےمخصوص ٹیمیں بنائی گئی تھیں ڈیٹا میں صارف کے کانٹیکٹ نمبرزاورایس ایم ایس کی معلومات شامل
برلن(آن لائن)جرمن جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) تمام نمایاں اسمارٹ فونز میں موجود ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔جریدے ڈر سپیگل کے مطابق این ایس اے اور برطانوی ایجنسی جی ایس ایچ کیو کی اہم دستاویزات کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ایجنسیوں نے آئی فونز، بلیک بیری اور انڈروائڈ فونز میں موجود حفاظتی اقدامات کا توڑ نکالنے کے لیے مخصوص ٹیمیں بنائی تھیں۔اس ڈیٹا میں صارف کے کانٹیکٹ نمبرز، کال لسٹ، ایس ایم ایس، نوٹس اور لوکیشن کی معلومات شامل ہیں ،ان دستاویزات سے یہ نہیں معلوم ہوتا کہ آیا این ایس اے اسمارٹ فونز صارفین کی بڑی تعداد کی خفیہ نگرانی کر رہی ہے یا نہیں۔اتوار کو شائع ہونے والی اس رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آخر کس طرح یہ اہم دستاویزات جریدے کے ہاتھ لگیں۔اس رپورٹ کے لکھاریوں میں امریکی فلم ساز لارا پوئٹراس بھی شامل ہیں جن کے ایڈورڈ سنوڈن سے قریبی روابط تھے۔


No comments:

Post a Comment