Sunday 1 June 2014

گنگنم سٹائل، دو ارب ہِٹس مکمل

’میں اپنی ہی ویڈیو سے مقابلہ کر رہا ہوں‘
جنوبی کوریا کےگلوکار سائی کی ویڈیو’گنگنم سٹائل‘ یوٹیوب کی تاریخ کی پہلی ویڈیو بن گئی ہے جسے دو ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
یہ ویڈیو جولائی 2012 میں منظر عام پر آئی تھی اور اس میں سائی نے ایک ایسا ڈانس متعارف کرایا جو چند ہی ہفتوں میں دنیا کا مقبول ترین ڈانس بن گیا تھا۔
گلوکار جسٹن بیبر کا میوزک ٹریک ’بے بی‘ وہ دوسرا ٹریک ہے جو یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے اور اب تک اسے ایک ارب مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
سائی کے دلچسپ انداز کے ہٹ ہوتے ہی اس نغمے کی نقل میں کئی نغمے بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس نغمے کے مداحوں میں فلپائن کی جیل میں قیدیوں سے لے کر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون تک شامل ہیں۔
گینگنم سٹائیل کی عالمگیر پذیرائی کے بعد سائی کا دوسرا میوزک ٹریک ’جینٹل مین‘ بھی یو ٹیوب پر بہت سراہا گیا ہے اور اب تک اسے تقریباً 70 کروڑ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ ’جینٹلمین‘ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اسے یوٹیوب پر ایک دن میں سب سے زیادہ مرتبہ، یعنی تین کروڑ 80 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
"ویڈیو کے کچھ مناظر میں چونتیس سالہ سائی کو گلابی رنگ کے جانگیے میں دھوپ کا مزا لیتے ہوئے ہوئے، زیر زمین ٹرین میں مختصر کپڑے پہنے ڈانس کرتی ہوئی لڑکی کو محبت بھری نظروں سے دیکھتے اور سمندر کے کنارے ورزش کرتی ہوئی خاتون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔"
جسٹن بیبر کی ویڈیو ’بے بی‘ کے بعد یوٹیوب پر تیسرے نمبر پر آنے والی ویڈیو ’چارلی بِٹ مائی فنگر‘ ہے جسے سات کروڑ سے زیادہ ہِٹس مل چکی ہیں۔
گذشتہ برس سائی نے اپنا زیادہ وقت دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے شو کرنے میں گذارا جہاں ناظرین نے انھیں گینگم سٹائیل میں براہ راست دیکھا۔
36 سالہ سائی سے جب پوچھا گیا کہ آیا وہ خود گینگنم سٹائیل کا ریکارڈ توڑ سکیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ’اب مسئلہ یہ ہو چکا ہے کہ میری میوزک ویڈیو خود مجھ سے بھی زیادہ مقبول ہو چکی ہے۔ یعنی اب میں اپنی پہلی ویڈیو سے مقابلہ کر رہا ہوں اور مجھے اپنی ہی ویڈیو کو شکست دینی ہے۔‘
کچھ عرصہ قبل یوٹیوب کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو اوسطاً سات سے دس ملین افراد روزانہ دیکھتے ہیں۔
ویڈیو میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے ایک خوشحال علاقے گنگنم میں صارفیت یا کنزیومرازم پر طنز کیا گیا ہے۔
’گنگنم سٹائل’ ویڈیو میں گلوکار سائی کچھ اس انداز میں رقص کر رہے ہیں گویا کہ وہ گھوڑے پر سوار ہیں اور گھوڑے کی لگام ان کے ہاتھوں میں ہے۔
گذشتہ برس سائی نے اپنا زیادہ وقت دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے شو کرنے میں گزارا
ان کا یہ ڈانس دیکھتے ہی دیکھتے اتنا مشہور ہو گیا کہ ہر جگہ لوگ اس کی نقل کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیو کے کچھ مناظر میں چونتیس سالہ سائی کو گلابی رنگ کے جانگیے میں دھوپ کا مزا لیتے ہوئے ہوئے، زیر زمین ٹرین میں مختصر کپڑے پہنے ڈانس کرتی ہوئی لڑکی کو محبت بھری نظروں سے دیکھتے اور سمندر کے کنارے ورزش کرتی ہوئی خاتون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
’گنگنم سٹائل’ کی ویڈیو کو اس سال کا ایم ٹی وی یورپ میوزک اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔ اس کے علاوہ یہ نغمہ اٹھائیس ممالک میں موسیقی کے چارٹ میں نمبر ون رہ چکا ہے۔

No comments:

Post a Comment