ایکسپریس : سوشل ویب سائٹس پر بنائی جانے والی فیک آئی ڈیز اور جعلی اکاؤنٹ سے عام لوگ تو دھوکا کھا ہی جاتے ہیں، مگر مزے کی بات یہ ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی جھانسے میں آگئے۔
برطانوی وزیراعظم نے ’’ورک اینڈ پنشن‘‘ کے وزیر Iain Duncan Smithکو ان کی فلاحی اصلاحات کے حوالے سے ٹوئٹ کیا، وہ یہ نہیں سمجھ پائے کہ جس اکاؤنٹ کو وہ Iain Duncan Smith کا سمجھتے ہوئے ٹوئٹ کر رہے ہیں، وہ دراصل ایک ’’پیروڈی اکاؤنٹ‘‘ واضح رہے کہ سوشل ویب سائٹس پر معروف شخصیات کے ایسے پیروڈی اکاؤنٹس بنانے کا رجحان عام ہے۔
برطانوی وزیراعظم کے ٹوئٹ پر اس اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کے ذریعے انھیں فلاحی اصلاحات کے پروگرام کے حوالے سے خوب مشورے دیے گئے۔ جب تک وزیراعظم کو اپنی اس غلطی کا پتا چلتا، تب ان یہ دل چسپ واقعہ کتنے ہی چہروں پر مسکراہٹ بکھیر چکا تھا۔
No comments:
Post a Comment