Thursday, 25 July 2013

ٹیم میں تمام خرابیوں کی جڑ مصباح ہیں، عبدالرزاق کا الزام


                                                      




 آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ٹیم میں تمام خرابیوں کی جڑ مصباح الحق کو قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ کپتان کی
 دفاعی حکمت عملی  اور حد سے زیادہ سست بیٹنگ سے دیگر بیٹسمینوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر عبدالرزاق گذشتہ برس ستمبر میں سری لنکا میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے بعد سے ٹیم سے باہر ہیں، وہ اس کی وجہ کپتان مصباح الحق اور ان کے نائب محمد حفیظ کو قرار دیتے ہیں، غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اب بھی پاکستان کے لیے کھیلنے کی امید برقرار ہے، مجھ میں ابھی دو برس کی کرکٹ باقی اور پورا یقین ہے کہ میرا وقت جلد آئے گا۔
33 سالہ عبدالرزاق نے مصباح الحق کے بارے میں کہا کہ وہ بیحد سست بیٹنگ کرتے اور بہت زیادہ گیندیں ضائع کرتے ہیں، اس سے ان کے ساتھ کھیلنے والے اور بعد میں آنے والے بیٹسمینوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، اگر کپتان دفاعی انداز میں بیٹنگ کرے تو اس سے ڈریسنگ روم کے ماحول پر بُرااثر پڑتا ہے۔

No comments:

Post a Comment