لندن : راہ میں چھاؤں پھیلانا کسے پسند نہیں مگر پرتگال میں یہ کام ایسے عجب ڈھنگ سے کیا گیا ہے کہ لوگ دنگ ہوکر رہ گئے ہیں۔
جی ہاں پرتگالی شہر آگیوڈا کی گرم گلیوں کو دھوپ کی تپش سے بچانے کا بالکل منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا گیا ہے۔
وہ یہ کہ رنگا رنگ چھتریوں کو
آپس میں اس طرح جوڑ دیا گیا ہے کہ نہ صرف دھوپ کی آمد رک گئی ہے بلکہ ایک
خوبصورت منظر بھی وجود میں آگیا ہے۔
خاص طور پر دور سے دیکھنے میں بالکل ایسا لگتا ہے جیسے چھتریاں اڑتی ہوئی آپ کی جانب آرہی ہیں۔
اس خیال کا مقصد نہ صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنا ہے بلکہ روزمرہ کی زندگی کو رنگوں کے امتزاج سے خوبصورت بنانا ہے۔
No comments:
Post a Comment